جماعت-چہارم. مضمون - ماحول کا مطالعہ حصّہ دُوّم. عنوان - سنتوں کی تعلیمات
🌺مناسب الفاظ سے خالی جگہوں کو پرُ کیجئے -
🍁سنت نام دیو کو(وٹھل) کی بڑی عقیدت تھی -
🍁گینیشور نے پونا کے قریب (آلندی) مقام پر زندہ سمادھی لے کی-
🍁سنت تکارام نے قرض کی وصولیابی اپنے حصّے کے کھاتے (اندرانی) ندی میں غرق کر دیے -
🍁سمرتھ رام داس نے طاقت کی قدر و قیمت سمجھانے کے لیے جگہ جگہ (ہنوماں) کے مندر بنوائے.
🌺ہر سوال کا جواب ایک جملے میں دیجئے -
🍁شری جکر دھر سوامی کس تفریق میں یقین نہیں رکھتے تھے؟
جواب - شری جکر دھر سوامی مرد وزن اور ذات پات کی تفریق میں یقین نہیں رکھتے تھے -
🍁سنت نام دیو نے لوگوں کے دلوں میں کون سا جزبہ بیدار کیا؟
جواب - سنت نام دیو نے لوگوں کے دلوں میں مزہب کی حفاظت کرنے اور بھکتی کے راستے پر چلنے کا جزبہ پیدا کیا-
🍁سنت ایکناتھ نے لوگوں کو کیا تعلیم دی؟
جواب-سنت ایکناتھ نے لوگوں کو رحم، عدم تشدد، دوسروں کی بھلائی، خدمت، مساوات اور بھائی چارگی کی تعلیم دی-
🍁سمرتھ رام داس کی کیا نصیحت تھی؟
جواب - سمرتھ رام داس نے یہ نصیحت کی کہ حرکت اور طاقت میں برکت اور کامیابی ہے -
🌺دو تین جملوں میں جواب لکھیے -
🍁سنت گینیشور اپنی جھونپڑی کا دروازہ بند کر کے کیوں بیٹھ گیے؟
جواب - گینیشور ایک بار جھولی لٹکائے بھکشا مانگنے نکلے لیکن گاؤں والوں نے انھیں برا بھلا کہا اور انھیں بھکشا نہیں دی ان کا دل ٹوٹ گیا اس لیے وہ واپس آنے اوردروازہ بند کر کے اپنی جھونپڑی میں بیٹھ گئے -
🍁سنت تکارام نے کس نصیحت کو لوگوں کے دلوں میں نقش کیا؟
جواب - سنت تکارام نے ہمدردی کرنے، لوگوں کو معاف کرنے، شانتی اور مساوات کی تعلیم دی اور اسی سے لوگوں کے دلوں پر نقش چھوڑا-