جماعت:سوم ‏، ‏ماحول ‏کا ‏مطالعہ ‏، ‏ہمارےآس پاس ، ‏سوالات کے جوابات ‏، ‏

ماحول کا مطالعہ (سبق نمبر١, ہمارے آس پاس)
سوال نمبر(د):خالی جگہ پُر کرو۔
١) کسی نے اُٹھا کر کہیں رکھا تب ہی پتّھر کی جگہ (تبدیل) ہوگی۔
٢) کپاس،اوٗن، اور ریشم سے ہم ( کپڑے) بُنتے ہیں۔
٣) درختوں کے پتّے ( گرتے) ہیں اور مٹّی میں گر کر سڑ جاتے ہیں۔
سوال (ہ): نیچے دیے ہوۓ سوالوں کے جواب لکھو:
١) انسان کو ماحول سے کون کون سی چیزیں ملتی ہیں؟
جواب: ماحول سے ہمیں زندہ رہنے کے لیے ہوا، پانی ،غذا حاصل ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ بھی بہت سی چیزیں حاصل ہوتی ہے۔
٢) نباتات کو ماحول سے کس طرح مدد ملتی ہے؟
جواب:چند نباتات کے بیج ہوا کے ذریعے منتشر ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے مختلف جگہوں پر ان نباتات کے نۓ پودے اُگ آتے ہیں یعنی نباتات کو بھی ماحول سے مدد ملتی ہے۔
٣) جنگل کی مٹّی کس کی وجہ سے زرخیز ہوتی ہے؟
جواب:درختوں کے پتّے گرتے ہیں اور مٹی میں گر کر سڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے مٹی زرخیز ہوتی ہے۔
سوال(و):نیچے دیے ہوۓ جملے صحیح ہیں، یا غلط،لکھو:
١) چند نباتات کے بیج ہوا کی وجہ سے منتشر ہوتے ہیں۔(صحیح)
٢) نباتات، غیر جاندار ہیں۔(غلط)
٣) کیڑے اور اناج کے دانے کھانے سے چڑیا میں بڑھوتری ہوتی ہے۔( صحیح)

Share this