مضمون ریاضی
جماعت: ششم (Vl)
ما ر کس: (50)
سوال نمبر 1۔الف) درج ذیل خانہ پری مکمل کیجئے۔
(5)
(1) قائمہ زاویے کی پیمائش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوتی ہے۔
(2) فروخت قیمت خرید قیمت سے زیادہ ہو تو اسے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
(3) جس مثلث کے دو ضلع مساوی ہوتے ہیں اس مثلث کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مثلث کہتے ہیں۔
(4) ریاضیاتی زبان میں دو اعداد کی نسبت کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی صورت میں لکھتے ہیں۔
(5) مثلث کے تینوں زاویوں کی پیمائشوں کا مجموعہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہوتا ہے۔
(ب) درج ذیل بیانات صحیح ہیں یا غلط پہنچانیے۔
(5)
(1) 16 کا مربع 200 ہے۔
(2) ایک قسم کی رقموں کا تناسب معلوم کرتے وقت ان کی پیمائشوں کی اکائی یکساں ہونا چاہیے۔
(3) فروخت قیمت خرید قیمت سے کم حاصل ہو تو اسے نقصان کہتے ہیں۔
(4) مثلث کی کوئی بھی دو ضلعوں کی لمبا ٔںیوں کی جمع تیسرے ضلع کی لمبائی سے ہمیشہ کم ہوتی ہے
(5)15کا مکعب 30 ہے۔
سوال نمبر2) مندرجہ ذیل سوالات حل کیجئے۔
( کوئی چھ) (12)
(1) ضرب کیجیے۔ 6•3×540
(2) تقسیم کیجئے۔ 13÷1780
(3) مشترک عاد اعظم معلوم کیجئے۔ 45،30
(4) مساوات۔ 5=10+X حل کیجیے۔
(5) پہلی مد کی دوسری مد سے نسبت معلوم کیجیے۔ 40 روپے ،120 روپے
(6)ایک امتحان میں شبانہ کو 800 میں سے 736 نمبرات ملے تو بتائیےاسے کتنے فی صد نمبرات ملے؟
(7) 20 میٹر کپڑے کی قیمت 3600 روپے ہے تو 16 میٹر کپڑے کی قیمت معلوم کیجئے۔
سوال نمبر 3) درج ذیل سوالات حل کیجئے۔
( کوئی چھ)
(18)
(1) حمید بھائی نے 2000 روپے کے آم خریدے اور وہ سب آم 1890 روپے میں فروخت کردیے تو اس کاروبار میں انہیں نفع ہوا یا نقصان؟ کتنا؟
(2)125° پیمائش کا زاویہ بناکر اس کی تنصیف کیجیے۔
(3)10فی صدی فی سال کی شرح سے 6000 روپے کا ایک سال کا سود کتنا ہوگا؟
(4) راشد چاچا نے بینک سے 25000 روپے قرض لیے سود کی شرح 12 فی صد ہو تو ایک سال بعد انہیں بینک کو کتنے روپے ادا کرنے ہوں گے؟
(5)14 کرسیوں کی قیمت 5992 روپے ہے تو 12 کرسیوں کے لیے کتنے روپے دینے ہوں گے؟
(6)نوشاد کی 4سال قبل عمر 8سال تھی تو بتا یۓ اس کی موجودہ عمر کتنی ہے؟
(7) سعیدہ کے پاس 25 بیاضیں اور 15 کتابیں ہیں تو بیاضوں کا کتابوں سے نسبت معلوم کیجیے؟
سوال نمبر 4) درج ذیل سوالات حل کیجئے۔
(10)
(1) مثلث ABC اس طرح بنائیے کے ضلع سم 6= BC B=80°> سم 3•7=AC ہو۔
(2)حادہ زاویہ قائمہ زاویہ اور منفرجہ زاویہ کی تعریف مثالوں کے ساتھ بیان کیجیے۔