جماعت : چہارم مضمون : ماحول کا مطالعہ ٢ سبق : شاٸستہ خان کی درگت سوالات کے جوابات

ماحول کا مطالعہ حصہ دوم     
             سبق نمبر 11_شائستہ خان کی دُرگت

سوال نمبر 1-قوسین میں سے مناسب الفاظ چن کر خالی جگہوں کو پُر کیجئے
الف_شائستہ خان نے پُرندرکے قلعے کا محاصرہ کر لیا                              (پُرندر، پنہالا،شیونیری) 
ب_شائستہ خان نے پونہ میں لال محل میں قیام کیا-
(شنی وارواڑامیں،لال محل میں، پہاڑی پر)
ج_شہنشاہ اورنگ زیب نےشائستہ خان کی بنگال روانگی کا فرمان جاری کیا.
(آسام، کرناٹک، بنگال)
سوال نمبر 2_ہر سوال کا جواب ایک جملے میں لکھے.
الف_شائستہ خان نے کن مقامات کو فتح کرتے ہوئے پونہ کی طرف پیش قدمی کی.
جواب _شائستہ خان نے شروڑ، شیواپوراور ساسوڑپرقبضہ جماتے ہوئے پیش قدمی کی.
ب_شائستہ خان کی فوج حیران وپریشان کیوں ہوگئی تھی.
جواب _مراٹھوں کی جنگی چالاکیوں کی وجہ سےشائستہ خان کی فوج حیران و پریشان ہو گئ.
ج_شائستہ خان کے دل میں کس بات کا خوف بیٹھ گیا.
جواب _آج انگلیاں کٹی ہیں کل شیواجی ان کے جسم کو کاٹ ڈالے گا.
سوال نمبر 3-وجوہات لکھے. 
الف_شہنشاہ اورنگ زیب کو شیواجی مہاراج پر غصّہ آیا. 
جواب _شیواجی مہاراج نے شہنشاہ اورنگ زیب کے علاقے پر حملے کیے جس کی وجہ سے شہنشاہ اورنگ زیب کوشیواجی مہاراج پر غصّہ آیا. 
ب_شائستہ خان کھڑکی سے کود کر فرار ہوگئے. 
جواب_شیواجی مہاراج نے شائستہ خان پر حملہ کر دیا جس کی وجہ سے ان کی تین انگلیاں کٹ گئی اس لیے شائستہ خان اپنی جان بچانے کے لیے کھڑکی سے کود کر فرار ہوگئے.
سوال نمبر 4_واقعات کو ان کی صحیح ترتیب میں لکھیے.
الف_شیواجی مہاراج اور ان کے ساتھی سینہہ گڑھ کی طرف نکل پڑے _
ب_شائستہ خان نے لال محل میں قیام کیا-
ج_شائستہ خان نے چاکن کا قلعہ فتح کیا-
د_شیواجی مہاراج نے شائستہ خان کا بھرم توڑا-
جواب _الف - شائستہ خان نے چاکن کا قلعہ فتح کیا -
ب-شائستہ خان نے لال محل میں قیام کیا-
ج-شیواجی مہاراج نے شائستہ خان کا بھرم توڑا-
د-شیواجی مہاراج اور ان کے ساتھی سینہہ گڑھ کی طرف نکل پڑے-

Share this