جماعت : چہارم / اردو (حضرت صفیہ رضی اللّه عنہا ) سوالات کے جوابات



حصّہ نثر 
حضرت صفیہ رضی اللّه عنہا 

*    ایک جملے میں جواب لکھیے ۔

1•   حضرت صفیہؓ  کا اصلی نام کیا تھا ؟
ج•    حضرت صفیہؓ  کا اصلی نام ' زینبؓ  ' تھا ۔

2•    پیارے رسولؐ  کی چہیتی بیٹی کا نام کیا تھا ؟
ج•    پیارے رسولؐ  کی چہیتی بیٹی کا نام 'حضرت فاطمہؐ ' 
       تھا _

3•    دشمنوں نے کس کے گھر کو گھیر لیا تھا ؟
ج•    دشمنوں نے ' حضرت عثمانؓ ' کے گھر کو گھیر لیا 
       تھا ۔

4•    حضرت صفیہؓ  نے کس کے ذریعے حضرت عثمانؓ  کو 
      کھانا پانی پہنچایا ؟
ج•    حضرت صفیہؓ  اپنے خچّر پر سوار ہو کر حضرت عثمانؓ  
     کی مدد کو پہنچی ۔

5•    حضرت عائشہؓ نےحضرت صفیہؓ کےتعلق سےکیا کہا؟ 
ج•    حضرت عائشہؓ  نے حضرت صفیہؓ کے تعلق سے کہا 
       کہ "میں نے آج تک ان سے اچھا کھانا پکانے والی 
      دوسری عورت نہیں دیکھی ۔"

6•   حضرت صفیہؓ  نے کب وفات پائی ؟
ج•   حضرت صفیہؓ   نے سن ۵٠ھ میں وفات پائی ۔

7•   حضرت صفیہؓ  کو کہا دفن کیا گیا ؟ 
ج•   حضرت صفیہؓ  کو بقیع نامی قبرستان میں دفن کیا گیا ۔

*     مختصر جواب لکھیے ۔

1•   حضرت صفیہؓ  اور حضرت فاطمہؓ  کی ملاقات کا واقعہ 
      بیان کیجئے ۔
ج•   جب حضرت صفیہؓ  حضور صلی اللہ علیہ وسلم  کے ساتھ  مدینہ تشریف لائی تو پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمہؓ ان سے ملنے آئیں ۔ ان کے ساتھ شہر کی اور بہی عورتیں بھی تھیں ۔حضرت صفیہ رضی اللہ تعالی عنہا اس وقت اپنے جھمکے اتار کر حضرت فاطمہؓ کو دے دیا ۔ اور انہوں نے باقی عورتوں کو بھی کوئی نہ کوئی زیور تحفے میں دیا ۔

2•   حضرت صفیہؓ نے اپنے مکان اور ایک لاکھ درہم کا کیاکِیا ؟
ج•   حضرت صفیہؓ  اپنا مکان اللّه کی رہ میں وقف کر دیا 
      تھا ۔ اور اپنے پاس کے ایک لاکھ درہم اپنے بھانجے کو  
      دینے کی وصیت کی ۔

*    سبق کی مدد سے خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے 
     پُر کیجئے ۔

1•  حضرت صفیہ ؓ ہمارے پیغمبر حضرت محمّدؐ  کی بیوی 
      تھی ۔

2•  شہر خیبر ان کا وطن تھا ۔

3•  رسولِ اکرمؐ نے ان سے نکاح کر لیا۔ 

4•  حضرت صفیہؓ نے فوراً حضرت عائشہؓ  کو ثالث بنا کر 
     آپؐ  سے صلح کروlلی۔

Share this