بیت النصیب اردو پرائمری اسکول
جماعت-چہارم. مضمون - ماحول کا مطالعہ حصّہ دُوّم عنوان-شیواجی مہاراج کی پیدائش سے پہلے کا مہاراشٹر
🌺قوسین میں سے صحیح لفظ چن کر خالی جگہوں کو پرُ کیجئے -
🍁شیواجی مہاراج جس زمانے میں ہو گزرے ہیں وہ عہد وسطیٰ کہلاتا ہے -
(عہد قدیم، عہد وسطیٰ، عہد جدید)
🍁شیواجی مہاراج نے مہاراشٹر میں سوراج کی بنیاد رکھی -
(مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، اتُرپردیش)
🌺 ستون الف اور ستون ب کی جوڑیاں لگائیے -
ستون الف ستون ب
وجے نگر کا راجا نظام شاہ
احمد نگر کے سلطان عادل شاہ
بیجاپورکے سلطان کرشن دیورائے
بادشاہ اکبر
صحیح جوڑی
ستون الف. صحیح جوڑی
وجے نگر کا راجا کرشن دیورائے
احمد نگر کے سلطان نظام شاہ
بیجاپورکے سلطان عادل شاہ
🌺ہر سوال کا جواب ایک جملے میں لکھیے -
🍁 عوام کی بھلائی کا کام کرنے والے راجاؤں کے نام لکھے؟
جواب - عوام کی بھلائی کا کام کرنے والے راجا اکبر اور کرشن دیورائے ہیں -
🍁 شیواجی مہاراج نے کس کام کا بیڑا اٹھایا؟
جواب - شیواجی مہاراج نے سوراج قائم کرنے کا بیڑا اٹھایا -
🍁 شیواجی مہاراج نے کن طاقتوں کا مقابلہ کیا؟
جواب-شیواجی مہاراج نے رعایا کے ساتھ ناانصافی کرنے والی طاقتوں کا مقابلہ کیا -
🌺غیر متعلق لفظ پہچانیے -
🍁سوراج، غلامی، آزادی
جواب - سوراج
🍁عوام، رعایا، راجا
جواب-راجا