جماعت-چہارم. مضمون - ماحول کا مطالعہ حصّہ دُوّم سبق نمبر ١٠
کھنڈ درّے میں گھمسان کی لڑائی
(١)-مناسب الفاظ سے خالی جگہوں کو پرُ کیجئے
(الف) - سدّی جوہر نے(پنہال گڑھ) کا چاروں طرف سے محاصرہ کر لیا -
(ب) - باجی پربھُوکی (وفاداری) دیکھ کر شیواجی مہاراج کا دل بھر آیا -
(ج) - گھوڑ درّہ تاریخ میں (پاؤن کھنڈ) کے نام سے امر ہو گیا -
(٢)-ہر سوال کا جواب ایک جملے میں لکھیے -
(الف) - شیواجی مہاراج نے پنہال گڑھ کے محاصرے سے نکل جانے کے لیے سدّی جوہر کو کیا پیغام بھیجا؟
جواب-شیواجی مہاراج نے سدّی جوہر کو یہ پیغام بھیجا کہ مین جلد ہی قلعہ تمھارے حوالے کرتا ہوں-
(ب) - سدّی جوہر غصّے میں کیوں پاگل ہو گئے؟
جواب- شیواجی مہاراج فریب دے کر مہاسرے سے نکل گئے تھے اس لیے سدّی جوہر غصّے سے پاگل ہو گئے-
(ج)-وشال گڑ کی طرف جاتے وقت شیواجی مہاراج نے باجی پربھُوسے کیا کہا.؟
جواب- شیواجی مہاراج نے باجی پربھُوسے کہا کہ ُُُ ُہم قلعے پر جاتے ہیں - وہاں پہچتے ہی توپ داغی جائے گی - آواز سن کر تم درّہ چھوڑ کرچلے آنا -
(٣)-دو تین جملے میں جواب لکھیے -
(الف) - پنہال گڑھ کے محاصرے سے نکلنے کے لیے شیواجی مہاراج نے کون سی ترکیب سوچی؟
جواب - شیواجی مہاراج نے محاصرے سے نکل جانے کی ایک ترکیب سوچی انھوں نے دو پالکیان سجائیں - ایک پالکی کے ذریعے شیواجی مہاراج دشوار گزار راستے سے باہر جائیں گے اور دوسری پالکی سے شیواجی مہاراج کا بھیس اختیار کیا ہوا شخص راج ڈِنڈی دروازے سے باہر نکلے گا-دوسری پالکی دشمنوں کو آسانی سے نظر آجائے گی اور اسے پکڑ لیا جائے گا-
(ب) - باجی پربھُونے دشمنوں کو گھوڑ درّے میں روکنے کے لیے کیا منصوبہ بنایا؟
جواب- درّے کا راستہ مشکل پیچ دار تھاباجی پربھُونےماؤلوں کی ٹکڑیاں بنائی درّے کے دہانے پر ماؤلوں کی فولادی دیوار بن گئی-اس طرح دشمنوں کو روکا-
(٤)-وجوہات لکھیے :
(الف) - عادل شاہ آگ بگوالا ہوگئے_
(وجہ) -افضل خان کے قتل کی وجہ سے بیجاپور میں غم اور غصّے کی لہر دوڑ گئی تھی - اس کے فوراً بعد شیواجی مہاراج نےبیجاپور والوں کے قبضے سے پنہال گڑھ حاصل کر لیا - جس کی وجہ سے عادل شاہ آگ بگولہ ہو گئے-
(ب) - شیواجی مہاراج کا خدمت گار شیوا کاشدامر ہو گیا_
(وجہ) - شیواکاشد ایک بال بنانے والا تھا شیواکاشد نے اپنے آپ کو شیواجی مہاراج کے جیسا بنالیا تھا تا کہ شیواجی مہاراج دشمنوں سے بچ کر نکل سکے-سدّی جوہر کو جب اس کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے شیواکاشد کو مار ڈالاشیواکاشد نے اپنی خود کی زندگی کو شیواجی مہاراج کے لیے قربان کر دیا اس لیے شواکاشد امر ہو گیا-
(ج) - پاؤن کھنڈ درّہ تاریخ میں امر ہو گیا -
(وجہ) -باجی پربھُواورانکے ساتھی جنگ کے میدان میں سدّی کو روکتے ہوئے سوراج کے لیے لڑائی کر رہے تھے -اس وجہ سے وہ تاریخ میں امر ہو گئے-
(٥)-یہ کون ہیں لکھیے :
(الف) - بہادر لیکن سخت گیر:- سدّی جوہر
(ب) - گھوڑ درّے میں بے جگری سے لڑنے والا:- باجی پربھُو
(ج) - محاصرے سے نکل جانے والے :-شیواجی مہاراج