سبق نمبر 14 - حکیم اجمل خان
سوال نمبر 1-ایک جملے میں جواب لکھیے -
1-اجمل خان کس وجہ سے مشہور تھے -
جواب-اجمل خان بہترین علاج کے لیے مشہور تھے -
2-حکیم اجمل خان راجاؤں اور نوابوں سے کتنی فیس لیتے تھے
جواب-حکیم اجمل خان راجاؤں اور نوابوں سے ہزاروں سے فیس لیتے تھے -
3-حکیم صاحب جو کچھ کماتےوہ کہاں خرچ کرتے تھے -
جواب-حکیم صاحب جو کچھ کماتے وہ اپنے عزیزوں اور غریبوں کی مدد اور قومی کاموں میں خرچ کر دیتے تھے -
4-حکیم صاحب اپنا زیادہ وقت کن کاموں میں لگاتے تھے -
جواب - حکیم صاحب اپنا زیادہ وقت لوگوں کی خدمت میں لگاتے تھے -
سوال نمبر 2-سبق کی مدد سے خالی جگہوں کو مناسب الفاظ سے پُر کیجئے -
1-دہلی میں ایک بڑے نامی حکیم تھے -
2-انھوں نے ملک کی سیاست میں بھی عملی حصّہ لیا -
3-عورتوں کی تعلیم کے وہ بڑے حامی تھے -
4-ایک مرتبہ دہلی میں کوئی وبائی مرض پھیلا-