جماعت : چہارم / اردو (پھول اور بچے ) سوالات کے جوابات


حصّہ نظم 
ماں باپ

*    ایک جملے میں جواب لکھیے ۔

1•  سب سے بڑی دولت کسے کہا گیا ہے ؟
ج•  سب سے بڑی دولت ہمارے ماں باپ کو کہا گیا ہے ۔

2•  ماں باپ سے ہمیں کون سی راحت ملتی ہے ؟
ج•  ماں باپ نے ہمیں اچھا کھلایا اور اچھا پہنایا۔

3•  ہمیں کس نے پالا ہے ؟
ج•  ہمیں ماں باپ نے پالا ہے ۔

4•  ماں باپ نے ہمیں کس کی مرضی سے چلنا سکھایا؟
ج•  ماں باپ نے ہمیں رب کی مرضی پر چلنا سکھایا ۔ 

*   اشعار مکمّل کیجئے :

1•  ہم کو انھوں نے پالا تو ہم بڑے ہوئے ہیں ۔

2•  اللّه ! ایسی راحت ملتی ہے کب  جہاں میں ۔

3•  کرتے ہیں یہ جو الفت ملتی ہے کب جہاں میں۔

Share this