بیت النصیب اردو پرائمری اسکول
جماعت-ہفتم. مضمون - ریاضی
مارکس - 20
سوال نمبر 1 - ذیل کے سوالات حل کیجئے -
1) 7کلو پیاز 140 روپے میں ہو تو 12 کلو گرام پیاز کتنے روپے میں ملے گی -(2)
2) روزانہ 13 کلوگرام 500گرام اضافی خوراک 9گائے کو درکار ہو تو اس کاتناسب سے 12 گائے کو کتنی خوراک درکار ہوگی -(2)
3) اگر دو موبائل کی قیمت 16000روپے ہو تو 13موبائل خریدنے کے لیے کتنے روپے درکار ہوں گے-(2)
4) ایک کھیت کی کھرپنی مکمل کرنے کے لیے 5 مزدوروں کو 12 دن لگتے ہیں تو6مزدوروں کو کتنے دن لگیں گے 15مزدوروں کو کتنے دن لگے گے؟ (3)
5) مریم کی سائیکل چلانے کی رفتار فی گھنٹہ 6 کلومیٹر ہے اس سے 12 کلو میٹر فاصلے پر واقع خالہ کے گھر جانا ہے تو اسے کتنا وقت لگے گا اگر سائیکل کی رفتار فی گھنٹہ 4کلو میٹر ہو تو کتنا وقت لگے گا(2)
6) سریش اوررمیش نے 144000 روپیہ 4:5 کی نسبت میں سرمایہ کاری کرکے ایک قطعہ اراضی خریدا کچھ سال بعد فروخت کرنے پر انہیں ٪20 نفع حاصل ہوا تو ہر ایک کو کتنا نفع ملا-(3)
7) ویراٹ اور سمراٹ نے بالترتیب 50000 روپیہ اور 120000 سرمایہ کاری کرکے ایک کاروبار شروع کیا اس کاروبار میں انھیں ٪20 نقصان ہوا تو ہر ایک کو کتنا نقصان ہوا-(3)
8) 12کوئینٹل سویابین 36000 روپیے میں ملتا ہے تو 8کوئینٹل سویابین کی قیمت کتنی ہوگی -(3)