جماعت-چہارم. مضمون - ماحول کا مطالعہ حصّہ اوّل. عنوان-حیوانات کا دورے حیات
🌺 آئیے دماغ پر زور دیں-
🍁مرغی کے انڈوں سے چوزے نکلنے کے لیے ٢٠تا٢٢دن درکار ہو تے ہیں - کیا دوسرے پرندوں کےانڈوں سے بھی بچے نکلنے کے لیے بھی اتنے ہی دن درکار ہوتے ہوں گے-
جواب- دوسرے پرندوں کے انڈوں سے بچے نکلنے کے لیے الگ الگ وقفہ درکار ہوتا ہے - جیسے چڑیا کےانڈوں سے بچے نکلنے کے لیے ١٠سے ١١دن درکار ہوتے ہیں -
🍁آپ نے گھاس میں بھنبھنانے والی بھنبھیری (ڈریگن فلاے) دیکھی ہوں گی - انڈا، لاروا، پیوپا، اور بالغ ان چار مرحلوں میں سے یہ کون سا مرحلہ ہے -
جواب-بھنبھیری یہ بالغ مرحلہ ہے -
🍁سبزی صاف کر تےوقت ان کے پتوں پر مختلف
شکل کے سوراخ نظر آتے ہیں - کچھ پتوں کےکنارے کترے ہوے نظر آتے ہیں اسکی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟
جواب - پتوں پر جب انڈے سے سُنڈی باہر نکلتی ہے تو وہ اس پتے کو بھی کتر کر کھالیتی ہے - اس لیے پتوں میں سوراخ نظر آتے ہیں -
🍁سیم یا مٹر کی پھلی صاف کرتے ہوئے بعض وقت ان میں چھوٹے ہرے جانور نظر آتے ہیں - تتلی کی نشوونما کے چار مرحلوں میں سے یہ کون سا مرحلہ ہے -
جواب - سیم یا مٹر کی پھلی صاف کر تےوقت ان میں چھوٹے ہرے جانور تتلی کی نشوونما کے مرحلوں میں سے لاروا یہ مرحلہ ہے -
🌺مختصر جواب لکھیے -
🍁مرغی کو انڈے کیوں سینا پڑتا ہے؟
جواب-انڈوں میں چوزوں کی نشوونما کے لیے حرارت کی ضرورت ہوتی ہے اسلیے مرغی کو انڈے سینا پڑتا ہے -
🍁انڈوں پر بیٹھی ہوئی مرغی جارحانہ انداز کیوں اختیار کر لیتی ہے؟
جواب - مرغی انڈوں کی حفاظت کے لیے جارحانہ انداز اختیار کر لیتی ہے -
🍁تتلی کی نشوونما کے چار مرحلے کون سے ہیں؟
جواب - انڈا-لاروا-پیوپا-بالغ
🍁پیوپا مرحلے میں چترنگی تتلی کے جسم میں کون کون سی تبدیلی ہوتی ہے؟
جواب-پیوپا مرحلے میں تتلی کے جسم میں اہم تبدیلی ہوتی ہے وہ خول کے اندر ہوتی ہے اس حالت میں وہ کچھ بھی نہیں کھاتی ہے نشوونما کے دوران تتلی کو چھے لمبے پیر اور چار خوبصورت پر نکل آتے ہیں -
🌺نیچے دیے ہوئے جملے صحیح ہے یا غلط لکھیے -
🍁میمنا انڈے سے باہر آتا ہے - (غلط)
🍁چیونٹی کے انڈے بےحد چھوٹے ہوتے ہیں اس لیےوہ آسانی سےنظرنہیں آتے - (صحیح)
🍁تتلی کے لاروے جب انڈے سے باہر نکلتے ہے تو وہ زیادہ بھوکے نہیں ہوتے ہیں - (غلط)
🌺 خالی جگہ پر کیجئے -
🍁مادّہ تتلی نباتات کے پتوں پر انڈا دیتی ہے -
🍁تتلی کے لاروے کو سُنڈی کہتے ہیں -