جماعت: ہشتم۔ Vlll
مضمون: جنرل سائنس
مار کس: (60)
سوال نمبر 1۔الف) خالی جگہوں کو پر کیجیے۔ (6)
(1) تیزاب کا اہم جز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے۔
(2) خون کے سرخ جسیموں میں لوہے کا مرکب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پایا جاتا ہے۔
(3) دل کے عضلات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوتے ہیں۔
(4) آواز پیدا ہونے کے لئے واسطے کی ضرورت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہے۔
(5) مستوی آئینے میں نقطہ وقوع پر عمودی خط کو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کہتے ہیں۔
(6) موٹر گاڑیوں پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کی کو ٹنگ چڑھاتے ہیں۔
(ب) صحیح یا غلط پہچانئے۔
(5)
(1) حرارت کی اکائی جول ہے۔
(2) ٹھوس کے جوہر آزاد ہوتے ہیں۔
(3) حرارت دینے پر اشیاء سکڑتی ہیں۔
(4) حیوانی خلیہ میں خلوی دیوار نہیں ہوتی۔
(5) نمک تیز ا بی شۓ ہے۔
(ج) مجھے پہچانیے۔
(2)
(1) میری وجہ سے پتوں کا رنگ سبز ہوتا ہے۔
(2) میں خلیے کا کیمیائی کارخانہ ہوں۔
سوال نمبر۔2) سائنسی وجوہات لکھیے۔ ( کوئی پانچ)
(10)
(1) انسان کے خون کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔
(2) غذا میں نمک کی مقدار کم ہونا چاہیے۔
(3) چاند پر خلا بازوں کو ایک دوسرے کی بات سنائی نہیں دیتی۔
(4) ہوا میں آواز کی لہروں کی اشاعت کے لئے ہوا کا ایک مقام سے دوسرے مقام کی جانب بہنا ضروری نہیں۔
(5) مظہر پر نمک کا ا ثر نہیں ہوتا۔
(6) ماحولی نظام کی نباتات کو غذاساز کہتے ہیں۔
سوال نمبر ۔3) مندرجہ ذیل سوالوں کے جواب لکھیے۔
( کوئی پانچ)
(15)
(1) بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ماحولی نظام پر کیا اثرات ہوئے؟
(2) شکل کی ذریعے کیلوری میٹر کی سا خت بیان کیجیے؟
(3) کھانے کے سوڈے کے سفوف پر لیموں کا رس ڈالنے پر بلبلے کیوں نظر آتے ہیں؟
(4) تیزاب کا صنعتی استعمال لکھیے؟
(5) انسانی خون کی ساخت اور افعال لکھیے؟
(6) تھرموکول کن اشیاء سے تیار کیا جاتا ہے؟
سوال نمبر 4۔الف) درج ذیل فرق واضح کیجئے۔
(6)
(1) تیزاب اور اساس
(2) شریان اور ورید
(ب) نامزد اشکال بنایے۔
(6)
(1) دل کی اندرونی ساخت
(2) تنفسی نظام
سوال نمبر ۔5) درج ذیل سوالوں کے جواب لکھیے۔
(10)
(1) سوڈیم کلورائیڈ کی الیکٹرانی تشکیل خاکے کے ذریعے ظاہر کیجئے۔
(2) نوٹ لکھیے۔
(1) شیشے کی تیاری
(2) سبز ما یہ
(3) افعال لکھیے۔
ا) مرکزہ
اا) خلیہ مایہ