جماعت: ہفتم
مضمون: سائنس
مارکس: (60)
سوال نمبر 1۔الف) خالی جگہ کو مناسب الفاظ سے پر کیجیے۔ (6)
(1) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صرف نبا تی خلیہ میں ہی پایا جاتا ہے۔
(2) خلیہ میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی وجہ سے شعاعی ترکیب کا عمل ہوتا ہے۔
(3) دل کے عضلا ت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوتے ہیں۔
(4) صابن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ کا نمک ہے۔
(5) طلوع آفتاب غروب آفتاب کے وقت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی وجہ سے آسمان میں مختلف رنگوں کا امتزاج دکھائی دیتا ہے۔
(6) آواز کی۔۔۔۔۔۔۔۔ِ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کے لیے واسطے کی ضرورت ہوتی ہے۔
(ب) صحیح یا غلط پہچانے۔
(5)
الف) طوفان آنے والا ہے یہ اطلاع راز میں رکھنا ہوتا ہے۔
ب) آسمان میں بجلی چمکتے وقت تیرنے سے پرہیز کریں۔
ج) آتش فشاں پھٹنے کو ٹالنا ممکن ہے۔
د) زیادہ بارش کی وجہ سے قحط پڑتا ہے۔
ہ) زمین کا اندرونی حصہ بے حد گرم ہے۔
(ج) نیچے دی ہوئی تبدیلیاں کون کون سی قسم کی ہیں؟ کیوں؟
(5)
(1) دودھ کا دہی بننا
(2) زلزلہ آنا
(3) پٹا خہ پھوٹنا
(4) زمین کی سورج کے اطراف گردش
(5) اسپرنگ تاننا
(د) ذیل کے مرکبات کے سالمی ضابطے لکھیے۔
(3)
ا) ہائڈروکلورک ایسڈ
اا) گلوکوز
ااا) سوڈیم کلورائیڈ
سوال نمبر2۔ سائنسی وجوہات لکھیے۔ ( کوئی پانچ)
(10)
(1) کئی بار کپڑے دھوتے وقت ان پر رنگین داغ پڑ جاتے ہیں۔
(2) ڈبل روٹی تیار کرتے وقت وہ پھول جاتی ہے۔
(3) قدیم زمانے میں ریل کے آنے کا اندازہ پٹرئ پر کان لگا کر کیا جاتا تھا
(4) موسم گرما میں پانی رکھنے کے برتن پر باہر سے گیلا کپڑا لپیٹتے ہیں۔
(5) لوہے کی چیزوں کو پالش کیا جائے۔
(6) نشیلی اشیاء کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
سوال نمبر 3) ذیل کے سوالوں کے جواب لکھیے۔ ( کوئی پانچ)
(15)
(1) عضلات کتنے قسم کے ہوتے ہیں اور کون کون سے؟
(2) خوردبینی جاندار کسے کہتے ہیں؟
(3) روز مرہ زندگی میں مرکز گریز طریقے کا استعمال کہاں اور کیوں ہوتا ہے؟
(4) جنگل سے ہمیں کیا کیا حاصل ہوتا ہے؟
(5) سمندری دولت میں کن چیزوں کا شمار ہوتا ہے؟ ان سے ہم کو کیا فائدہ ہوتا ہے۔
(6) آواز کس طرح پیدا ہوتی ہے؟
سوال نمبر 4۔الف) فرق واضح کیجئے۔ (6)
ا) مکمل سایہ ناقص سایہ
اا) دھات اور ادھات
(ب) کیا کریں گے؟ (4)
ا) اشیاء میں ہونے والی طبعی تبدیلی پہچاننا ہے۔
اا) اشیاء میں ہونے والی کیمیائی تبدیلی پہچاننا ہے۔
سوال نمبر 5) صاف ستھری نامزد اشکال بنایے۔ ( کوئی دو)
(6)
ا) ہضمی نظام
اا) نباتی خلیہ
ااا) غیر واضح مرکزہ بردار خلیہ